مونگ پھلی کے حیرت انگیز فوائد

مونگ پھلی کے حیرت انگیز فوائد

موسم سرما کی اک خاص سوغات مونگ پھلی ہے جن سے ہم سب خوب محظوظ ہوتے ہیں مونگ پھلی غذائی اعتبار سے بہت اہمیت رکھتی ہے

مونگ پھلی میں Antioxidants پائے جاتے ہیں جو غذائیت کے اعتبار سے سیب، گاجر اور چقندر سے بھی زیادہ ہوتے ہیں جو کم وزن افراد سمیت باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے لئے بھی نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس کے طبی فوائد کئی امراض سے حفاظت کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔ مونگ پھلی میں پایا جانے والا وٹامن ای کینسر کے خلاف لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس میں موجود قدرتی فولاد خون کے نئے خلیات بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق صحت مند رہنے کے لیے عام انسان ایک دن میں ایک مُٹھی مونگ پھلی کھا سکتا ہے اور اگر آپ کو ‘پینٹ بٹر’ پسند ہے تو آپ ایک دن میں ڈیڑھ ٹیبل اسپون پینٹ بٹر کھا سکتے ہیں۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کھانے کا بہترین وقت صبح اور دوپہر ہے لیکن آپ مونگ پھلی کو شام میں اسنیکس کے طور پر کھا سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کو رات کے کھانے کے وقت یا بستر پر لیٹنے سے پہلے کھانا درست نہیں ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *