سمندری طوفان پاکستان کی ساحل سے نہیں ٹکرائے گا: ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

سمندری طوفان پاکستان کی ساحل سے نہیں ٹکرائے گا: ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

ذرائع کے مطابق پچھلے کئی روز سے سمندری طوفان کا پاکستان کی ساحل سے ٹکرانے کے خدشات میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا تاہم آج محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ سمندری طوفان کا پاکستان کی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کی جانب سے سمندری طوفان کے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے کہ سمندری طوفان اس وقت کراچی کے جنوب مشرق کی طرف بارہ سو دس کلو میٹر فاصلے پر ہے اور سمندری طوفان پاکستان کی ساحل کی پٹی سے دور ہو کر گزرے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان دور ہونے کے باعث کراچی میں طوفانی بارشوں کا خطرہ ٹل چکا ہے تاہم گرم لو کی صورتحال باقی رہے گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کراچی شہر میں پچیس سے تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے خدشات ہیں۔ دوسری جانب طوفان کی وجہ سے کیٹی بندر اور اور ساحل پر موسم تبدیل ہو چکا ہے۔ ٹھٹھہ کے علاقے اور اس کے ارد گرد مٹی کے طوفان آنے کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ کی ساحلی پٹی پر 18 مئی سے 20 مئی تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے اسی کے ساتھ ساتھ حیدرآباد شہر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام ماہیگیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *