حکومت نے 18 سال سے بڑے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشین کا آغاز کر دیا کورونا ویکسی نیشن کا آغاز 21 مئی سے ہو گا
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ویکسی نیشین کا کام 21 مئی سے شروع کر دیا یے
ترجمان سندھ نے بتایا کہ جس پاکستان کے پاس شناختی کارڈ ہو اور اس کے پاس ویزا اور کام کرنے کا اجازت نامہ ہو وہ 21 مئی سے ویکسین کا اہل ہو گا
اس کے علاوہ سندھ حکومت نے ایکسپو سینٹر کے حوالے سے اہم اعلان کیا کہ ایکسپو سینٹر ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلا رہے گا یہ فیصلہ کاروبار حضرات کی مصروفیات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا کہ وہ افراد بھی ویکسین لگوا سکیں جو کاروباری مصروفیات کے باعث دن بھر مصروف رہتے ہیں
اس کے علاوہ محکمہ صحت نے اپنے ملازمین کو بھی ویکسین لگوانے کی ہدایات دیں اور کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ پروفیشنل کے خلاف کاروائی کی جائے گی
خیال رہے گزشتہ روز اسدعمر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کا بہت اچھا تجربہ رہا کوئی بھی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوا این سی او سی کی ٹیم عید کے دنوں میں بھی کام کرتی رہی ہے
انہوں نے کہا تھا کہ ویکسی نیشن کا کوئی سائیڈ آفیکٹ نہیں ہوا اس لیے عوام سے درخواست ہے ویکسی نیشن کے ذریعے بچوں اور بوڑھوں کو محفوظ رکھیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ 49 لاکھ لوگ ویکسی نیشن کروا چکے ہیں کوشش ہے کہ لاک ڈاؤں میں نرمی کی جاۂے پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ صرف کم ہوا ہے رُکا نہیں ہے مثبت کیسزکی شرح 7.79 فیصد ہے
خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کل 1 کروڑ 25 لاکھ 10 ہزار کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں مجموعی مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار ہو چکی ہے کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے