کورونا ویکسی نیشن کا کوئی بھی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوا، اسد عمر

کورونا ویکسی نیشن کا کوئی بھی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوا، اسد عمر

اسدعمر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کا بہت اچھا تجربہ رہا کوئی بھی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوا این سی او سی کی ٹیم عید کے دنوں میں بھی کام کرتی رہی ہے

انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کا کوئی سائیڈ آفیکٹ نہیں ہوا اس لیے عوام سے درخواست ہے ویکسی نیشن کے ذریعے بچوں اور بوڑھوں کو محفوظ رکھیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ 49 لاکھ لوگ ویکسی نیشن کروا چکے ہیں کوشش ہے کہ لاک ڈاؤں میں نرمی کی جاۂے پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ صرف کم ہوا ہے رُکا نہیں ہے مثبت کیسزکی شرح 7.79 فیصد ہے

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کل 1 کروڑ 25 لاکھ 10 ہزار کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں مجموعی مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار ہو چکی ہے کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے

ملک میں اب تک کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 752 ہو گئی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے

پنجاب میں کل کیسز 329,913 ہیں جس میں سے 4835 افراد جاں بحق ہو گئے 290,861 افراد صحت یاب ہوۂے ہیں سندھ میں کل کیسز301247 ہیں جس میں سے 4835 افراد جاں بحق ہو گئے 277,661 افراد صحت یاب ہوۂے ہیں بلوچستان میں کل کیسز 24,043 ہیں جس میں سے 270 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں 22,747 افراد صحت یاب ہوۂے ہیں

کے پی کے میں کل کیسز127609 ہیں جس میں سے 3827 افراد جاں بحق ہو گئے 116609 افراد صحت یاب ہوۂے ہیں گلگت بلتستان میں کل کیسز 5493 ہیں جس میں سے 107 افراد جاں بحق ہو گئے 5261 افراد صحت یاب ہوۂے ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *