ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لئے برطانوی کروناویکسین ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت صحت کی جانب سے عندیہ جاری کیا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیسری لہرا کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لئے برطانوی کروناویکسین ایسٹرازینیکا کی پہلی کھیپ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہنچا دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہنچنے والی برطانوی ویکسین ایسٹرازینیکا کی پہلی کھیپ ایسٹرازینیکا بارہ لاکھ 48 ہزار چار سو خوراکوں پر مشتمل ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانوی کرونا ویکسین ایسٹرازینیکا کوویکس کے تحت پاکستان لائی گئی ہے۔ برطانوی ویکسین ایسٹرازینیکا کے ساتھ ساتھ بارہ لاکھ 38 ہزار سرنجیں بھی مہیا کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت صحت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے مہینے برطانوی کرونا ویکسین ایسٹرازینیکا کی بارہ لاکھ 38 ہزار ڈوزز پر مشتمل کھیپ پاکستان پہنچ جائے گی۔
یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں کوویکس کے تحت یہ طے پایا گیا تھا کہ پاکستان کو 25 لاکھ کروناویکسین مہیا کی جائیں گی۔ تاہم بھارت کے سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا نے پاکستان کو سپلائی دینے سے منع کر دیا تھا کیونکہ برطانوی کروناویکسین ایسٹرازینیکا اسی انسٹیٹیوٹ میں تیار کی جارہی ہے۔