این سی او سی کے سربراہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی تفصیلات جاری کردیں

این سی او سی کے سربراہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی تفصیلات جاری کردیں

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی جانب سے پورے ملک میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا جس کے مطابق ایس او پیز پر اچھی طرح سے عمل درآمد کرنے کے بعد صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ فوج پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیوں سے ایس او پیز پر بہتری سے عملدرآمد کروایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی سطح پر ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے پر ایس او پیز کی تعمیل میں دوگنا بہتری آئی ہے۔ قومی سطح پر ایس او پیز کی تعمیل 25 اپریل کو 34 فیصد تھی لیکن تین مئی تک ایس او پیز کی تعمیل میں دگنا اضافہ ہونے کے بعد 68 فیصد ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر تک کرونا ایس او پیز پر تعمیل کی پرسنٹیج کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

ایس او پیز پر عملدرآمد کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ 3 مئی تک کرونا ایس او پیز پر سب سے بہتر تعمیل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی جو کہ 88 فیصد ہے تاہم سب سے کم ایس او پیز پر عملدرآمد سندھ میں ہوا جو کہ 45 فیصد رہا جبکہ پنجاب میں 69 خیبرپختونخوا میں 66 اور بلوچستان میں 63 فیصد ایس او پیز کی تعمیل کی گئی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد ایس پیز پر سب سے زیادہ عمل آزاد کشمیر میں کیا گیا جو کہ 82 فیصد رہا تاہم گلگت بلتستان میں کرونا ایس او پیز پر تعمیل 62 فیصد رہی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *