ذرائع کے مطابق کویکس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان کی آبادی کے 20 فیصد کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی۔ اس معاہدے کے تحت کوویکس کی جانب سے پاکستان کو کرونا ویکسین کی فراہمی اسی ہفتے کے اندر شروع ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کوویکس کی جانب سے پاکستان کو 12 لاکھ ویکسین کی فراہمی ہفتے کو جاری کی جانے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اس منصوبے کے تحت پاکستان کو آسٹرازنیکا کرونا ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز دی جائیں گی۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔ حکومت پاکستان کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہے جس کے تحت حکومت پاکستان دوست ملک چائنہ سے مختلف قسم کی ویکسین خرید چکا ہے۔ پورے پاکستان میں ضلعی نظام کے تحت کرونا ویکسینیشن سنٹرز کا قیام کیا گیا ہے۔ ان ویکسی نیشن سنٹرز میں پچاس سے ساٹھ سال عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے تاہم چالیس سے 49 سال کی عمر والے افراد کو ویکسی نیشن لگائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کو کنٹرول کرنے کے لئے پورے پاکستان میں پولیس رینجرز اور پاک فوج کی مشترکہ کارروائیوں سے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔ اور دنیا میں کچھ ایسے ممالک ہیں جو بری طرح کرونا وائرس کی تیسری لہر سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ان ممالک میں سرفہرست نام پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کا آتا ہے۔ بھارت میں کرونا وائرس کے باعث سامنے آنے والے مریضوں اور اموات کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ مودی حکومت اس بگڑی صورتحال کا کنٹرول کھو چکی ہے۔