ذرائع کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافے کی تباہ کاریوں سے عوام کو بچانے کے لئے ملک میں کرونا ویکسینیشن کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ گزشتہ روز کرونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے سربراہ اسد عمر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک پاکستان میں ایک دن کے اندر کورونا ویکسین لگوانے والےافراد کی تعداد پہلی بار ایک لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ لوگ ویکسینیشن کے لئے خود کو رجسٹر کروا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا کی ایپ ٹویٹر پر این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کرونا ویکسین لگوانےوالوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر کے 1 لاکھ 17 ہزار 852 ہو گئی تھی۔ مجموعی طور پر اب تک ملک پاکستان میں کرونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 21 لاکھ ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ عوام کو کرنا ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن کرواتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہربانی کرکے 40 سال یا اس سے زیادہ عمر رکھنے والے افراد کو تلقین کریں کہ وہ کرونا ویکسینیشن کے لئے خود کو رجسٹر کروائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی کی جانب سے 40 سے 49 سال کی عمر رکھنے والے افراد کے لئے ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ کرونا ویکسینیشن لگوانے کے خواہشمند افراد کو اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر سینڈ کرنا ہوگا جس کے بعد انہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ایک میسج موصول ہوگا جس میں ویکسینیشن سینٹر کے بارے میں معلومات اور تاریخ درج کی گئی ہوگی۔