ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے بدولت بگڑتی صورت حال پر قابو پانے کے لیے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں گزشتہ چند روز سے کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شرح میں مزید مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کی بدولت بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 245 کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں حکومت سندھ کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط بھیج دیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھیجے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروا کر کرونا وائرس کی شرح کو کم کرنے کے لئے فوج کی مدد طلب کی گئی ہے۔پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں مدد کرے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کا خط میں لکھنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی اور سازوسامان کے متعلق بعد میں آگاہ کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کے وزیر اطلاعات برائے صوبہ سندھ ناصر حسین شاہ کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے واضح کہہ دیا گیا تھا کہ اگر صورتحال اسی طرح خراب ہوتی تو لاک ڈاؤن بھی نافذ کر دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پاک فوج کے اعلی حکام کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کنٹرول کی ذمہ داری پاک فوج کے جوانوں کو سونپ دی گئی تھی۔ تاہم پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے پولیس اور رینجرز کے ساتھ ملکر دہشت آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔