محکمہ موسمیات نے لاہوریوں کے لیے خوشخبری سنا دی

موسم کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے محکمہ موسمیات نے منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے

آجکل شہر کا موسم خشک اور گرم ہےگزشتہ تین روز سےشدید گرمی پڑ رہی ہے جس سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہاہے اور بڑے شہروں میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی کہ دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اس کے ساتھ ساتھ منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ رنجم کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب سندھ اور جنوبی وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *