محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر آگئی ہے
محکمہ موسمیات نے عوام کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کہ کراچی والے تیار ہوجائیں محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وارننگ جاری کردی اگلے چند روز میں موسم گرم رہے گا
انہوں نے پیشن گوئی کی کہ شہر کراچی 23 سے 25 اپریل کے دوران گرمی کی لپیٹ میں رہے گا درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے
ہیٹ ویو سینٹر کے مطابق 23سے25اپریل کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے البتہ گرمی کی نئی لہر کے دوران ہیٹ ویو کے امکانات نہیں ہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں گرم جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان رہے گا
ان کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل لازم ہے خصوصا صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچنا ناگزیر ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسیمات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود رہے گا اور تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔