آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو جائے گا جو ہفتے کے روز تک جاری رہے گا رمضان المبارک کے دوران اللہ کی رحمت ابر بن کر برسے گی اور روزے ٹھنڈے گزریں گے
محکمہ موسمیات نے الرٹ کیا کہ آئندہ چند روز میں تیز آندھی اور طوفان کا امکان ہے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تیز آندھیوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے بعد ڈپٹی کمشنر نے الرٹ جاری کیا ہے
محکمہ موسمیات نے دیگر علاقوں میں بھی بارش آندھی اور طوفان کی پیشن گوئی کی ہے اگلے تین سے چار روز میں آندھی اور گرج کے ساتھ موسم خراب رہنے کا امکان ہے لہذا خبردقر کردیا گیا ہے تاکہ تیز آندھیوں کے باعث نقصانات سے بچنے کے لیے اقدامات اٹھائے جاسکیں
خیال رہے کہ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کے ساتھ ہی گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے