پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ جاری کردہ شوکاز پر معافی مانگے، پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کا بیان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ جاری کردہ شوکاز پر معافی مانگے، پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کا بیان

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کی جانب سے جو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اس پر پی ڈی ایم معافی مانگے، پاکستان پیپلز پارٹی کبھی رجوع نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کی جانب سے اپنے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرنے پر معافی مانگی جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے لوگ کبھی رجوع نہیں کریں گے۔

نیئر بخاری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اگر میاں محمد شہباز شریف اپنے آپ کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا نمائندہ سمجھتے ہیں تو پھر کوئی بات بھی نہیں ہوسکتی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کیا جائے گا اور حکومت پاکستان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کہاں گیا لانگ مارچ کہاں گئی عدم اتحاد تحریک؟

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تب استعفی دینے کی باتیں کی جاتیں تھیں۔ اب کیوں پنجاب اسمبلی سے مستعفی نہیں ہو جاتے؟

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے سے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی اپنے کیے گئے اقدامات کی وضاحت دیں اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں دوبارہ شامل ہوجائیں۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی شامل ہی نہیں تھی تو اسی لئے اجلاس کے دوران ان پر کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔ یہ ایسا موضوع ہے ہی نہیں کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کے دوران ان پر مزید بحث کی جائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *