ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے پاکستان پیپلز پارٹی کو نکالا نہیں گیا بلکہ وہ خود نکلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) سے نکل تو چکی ہیں مگر وہ موجودہ حکومت کی اتحادی نہیں بنی ہیں
ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم سے نکلنے والی دونوں جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے پارلیمنٹ کے اندر بات چیت ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کسی نے پی ٹی ایم سے نہیں نکالا بلکہ وہ خود نکلی ہے۔
تاہم ذرائع کے مطابق دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بغیر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ٹی ایم کا اخلاص کوئی حیثیت نہیں رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاہم اس اجلاس کو ہم خیال جماعتوں کا اجلاس کہا جاسکتا ہے کیونکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ تو بنائی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے تھی۔