ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ اپنی الگ پہچان برقرار رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے اراکین کی جانب سے ایک اجلاس بلایا گیا جس میں شمولیت اختیار کرنے والے ارکان کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ اگلی پیشی پر جہانگیر ترین کے ساتھ ہی جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے ارکان کی جانب سے جہانگیر کے ساتھ عدالت جانے کے ردعمل میں جہانگیر ترین کا بیان سامنے آیا ہے۔ جہانگیر ترین کا ارکان سے مخاطب ہو کر کہنا تھا کہ آپ لوگ میرے ساتھ عدالت نہ جائیں میں پیشی کے لیے عدالت اکیلا ہی جاؤں گا۔
ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے ممبرز کی جانب سے بیان بازی چھوڑ کر خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ارکان کو حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کی بیان بازی سے بھی روک دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جانگیر ترین کہتے ہیں کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں تاہم میرا قول بھی یہی ہے میں بھی یہی کہتا ہوں کہ جہانگیر خان ترین آج بھی پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل جہانگیر ترین اور دیگر ارکان پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنی شناخت تبدیل کرکے جانگیر ترین ہم خیال گروپ کی نسبت سے اپنی شناخت متعارف کروائی تھی۔