وزیراعظم انصاف پسند انسان ہیں امید ہے، کہ وہ انصاف کریں گے: جہانگیر ترین

وزیراعظم انصاف پسند انسان ہیں امید ہے، کہ وہ انصاف کریں گے: جہانگیر ترین

ذرائع کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرنے کے باوجود پنجاب حکومت کی جانب سے میرے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں تاہم یہ یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک انصاف پسند انسان ہیں اور وہ انصاف ہی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میرے خلاف تین ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں۔ ان تینوں ایف آئی آر میں سے کسی بھی ایف آئی آر میں شوگر اسکینڈل کے حوالے سے میرا نام نہیں ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں صاف لفظوں میں کہتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں، پی ٹی آئی کا حصہ تھے اور اسی کا حصہ رہیں گے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے کسی قسم کی کوئی مخالفت نہیں ہے میرے دوست میرے ساتھ کھڑے ہیں ہم جا کر وزیراعظم سے مل بھی چکے ہیں۔ عدالت کی طرف سے ضمانت میں توسیع نہ ملنے پر بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ 31 مئی تک عدالت نے ضمانت میں توسیع دے دی ہے۔ عدالت کی جانب سے 31 مئی تک تفتیش مکمل کرنے کا کہا گیا ہے عدالت نے جب بھی بلایا ہے ہم حاضر ہوئے ہیں اور تمام سوالات کے جواب میں مکمل منی ٹرائل دیے ہیں۔

جہانگیر ترین کا پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میرا گروپ بننے کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے میرے گروپ کے ارکان پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا گیا ہے اور ان کے تمام لے کرنے شروع کر دیے گئے ہیں۔ راجہ ریاض کو اسی لئے قومی اسمبلی میں اپنا سربراہ منتخب کیا گیا ہے تاکہ وہ قومی اسمبلی میں ہمارے گروپ کے متعلق بات کریں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *