سندھ کے حصے کا پانی روک کر عمران خان نے سفاکیت کی انتہا کر دی ہے: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

سندھ کے حصے کا پانی روک کر عمران خان نے سفاکیت کی انتہا کر دی ہے: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سندھ کا پانی روک کر سفاکیت کی انتہا کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ کا پانی روک کر سندھ میں پانی کا بحران پیدا کرنے سے پیدا ہونے والے نتائج کا ذمہ دار خود پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی عمران خان کی جانب سے سندھ کا پانی روکا گیا۔ یہ سفاکیت کی انتہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ میں پانی کا بحران پیدا ہونے کی وجہ سے کراچی میں پانی کی سپلائی شدید متاثر ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی سفاکانہ پالیسیوں کی وجہ سے ٹھٹھہ، بدین، سجاول اور تھرپارکر میں پانی کی شدید کمی واقع ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان، سندھ کا پانی روک کر سندھ کی زرخیز زمینوں کو بنجر کرنے کا سلسلہ بند کر دیا جائے۔ پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب سندھ بلوچستان اور خیبر پختونخواں سب کو ان کے حصے کا پانی ملنا ان کا بنیادی حق ہے۔ سندھ میں چاولوں کا سیزن سر پر ہے۔ اس دوران سندھ کا پانی روکنے کے پیچھے کونسی سوچ کارفرما ہے عمران خان وضاحت کریں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کو پہلے ہی ٹیکسٹائل کے شعبے میں کمی کا سامنا ہے اور اب فصل کی بوائی کے موقع پر سندھ کے پانی کا بند کرنا ٹیکسٹائل سیکٹر کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چاول کی فصل کی کاشت کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی کا میسر ہونا ضروری ہوتا ہے۔ چاول کی فصل جلد طرح کھڑے پانی میں ہی بوئی جاتی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *