شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے یا نہیں؟ وزیر داخلہ نے اہم بیان جاری کر دیا

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے یا نہیں؟ وزیر داخلہ نے اہم بیان جاری کر دیا

ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ نواز اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے متعلق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے کہا گیا ہے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام بھی تک ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں نہیں ڈالا گیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے متعلق سمری وفاقی کابینہ میں ہی موجود ہے ابھی تک وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوئی تاہم سابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری پیر یا منگل کو وزارت داخلہ کو موصول ہونے کے چانسز ہیں۔

دوران گفتگو وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جس کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پھنسے ہوئے ہیں اسی کیس میں 14 ملزمان کے نام کو پہلے ہی ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جا چکا ہے۔ شہباز شریف کے خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد اس کیس سے مفرور ہو چکے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میاں محمد شہباز شریف نے میاں محمد نواز شریف کی واپسی کی ضمانت دی تھی اسی لئے شہباز شریف کو اب نواز شریف کو واپس ملک میں لے آنا چاہیے۔

واضح رہے کہ عید کے دن مسلم لیگ نواز کی ترجمان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو عید الفطر کے دن بھی شہباز شریف کی پریشانی ستاۓ جا رہی ہے اسی لیے عید کے دن بھی انہوں نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمبلی وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی تھی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *