نون لیگی امیدوار نے بھی ضمنی انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا

نون لیگی امیدوار نے بھی ضمنی انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے بھی این اے 249 کراچی میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو دن قبل کراچی میں حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخابات کروائے گئے تھے۔ جس میں پاکستان کی بڑی بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سے حصہ لیا گیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی جانب سے مفتاح اسماعیل امیدوار تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امجد آفریدی انتخابات میں شامل ہوئے تھے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قادر خان مندوخیل امیدوار تھے۔

یاد رہے کہ حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کے امیدواروں کو شکست دے دی تھی۔

ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن کے جو نتائج سامنے آئے تھے ان پر گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے بھی سوال اٹھا دیئے تھے۔ تاہم پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار محمد اسماعیل کی جانب سے بھی انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے حلقہ این اے 249 کے ریٹرننگ آفیسر کو تین درخواست جمع کروا دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیگی امیدوار کی جانب سے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ سے ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن سے ضمنی الیکشن کے نتائج اور ووٹنگ کے متعلق تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نون لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے 15 پولنگ سٹیشنز کی فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ان 15 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی جانچ پڑتال کرے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *