ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے حلقہ این اے 249 کی نشست کے لیے گزشتہ روز الیکشن کا سرگرم میدان مار لیا گیا ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے این اے 249 کے الیکشن میں برتری حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 249 کے تمام پولنگ اسٹیشنز میں موجود عملے کی طرف سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے این اے 249 کے نشست پر برتری حاصل کر لی ہے۔
ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل مجموعی طور پر 16156 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جو کہ باقی تمام امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں سے زیادہ ہیں۔ تاہم دوسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار مفتاح اسماعیل موجود ہے۔ غیر اپنی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے مجموعی طور پر 15473 لیے۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار نزیر احمد 11125 ووٹ لیکر غیر اپنی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ چوتھے نمبر پر پی ایس پی کے امیدوار مصطفی کمال موجود ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 9227 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ مصطفی کمال کے بعد پانچویں نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امجد آفریدی موجود ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 8922 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ امجد آفریدی کے بعد ایم کیو ایم کے امیدوار حافظ محمد مرسلین 7511 ووٹ لیکر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 پر گزشتہ روز 30 پارٹیوں کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا تاہم جس مقابلے کو پاکستان پیپلز پارٹی نے جیت لیا ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز کروائے گا الیکشن میں تمام پولیس سٹیشنز پر بہترین سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔