گورنر پنجاب کا جہانگیر ترین کے حامیوں کے لیے بڑا اعلان

گورنر پنجاب کا جہانگیر ترین کے حامیوں کے لیے بڑا اعلان

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے حامیوں کے تحفظات کو دور کرنے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کروانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے پورے صوبے میں اس وقت بہت رہنمامتحرک ہیں۔ تاہم گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ جہانگیر ترین کے حامی اراکین اسمبلی اور دیگر رہنماؤں کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں میں راجہ ریاض، صوبائی وزیر اجمل چیمہ اور خیال احمد کاسترو سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین اور جہانگیر ترین کے حامیوں نے گورنر پنجاب کو ملاقات کے دوران اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ جن کو سننے کے بعد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اراکین کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کروانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کا ہر ایک رکن وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت پر اعتبار کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے عملی کوششیں کر رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ہر منصوبہ خوشحالی اور ترقی کی طرف ایک قدم ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شروع سے ہی غریب اور کمزور طبقہ کے تمام مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور یہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ پی ٹی آئی اپنی مدت حکومت پوری کرے گی۔ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اگلے الیکشن 2023 میں ہونا متوقع ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *