سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہم ایک سفیر نکالیں گے وہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے تحریک لبیک والوں نے غلط کیا انہیں ماننا چاہیے لبیک والوں کو کالعدم قرار دینے سے سوچ پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ان لوگوں کو سمجھانا ضروری ہےفرانس کے سفیر کو اگر بھیج دیں گے تو ہمارے لوگوں کو یقینا بہت دشواری ہو گی
انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ میں ایک پادری تھا جو گستاخی رسول ہر چار چھ مہینے میں کر دیتا تھا پھر عالم اسلام بالخصوص پاکستان میں ہم لوگ نکل آتے تھے اور جلاؤ گھیراؤ ہوتا تھا لیکن دوسری طرف پادری بیٹھ کر تماشہ دیکھتا تھا اور خوش ہوتا تھا۔
خیال رہے کہ خیال رہے کہ 12 اپریل کو ٹی ایل پی نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا تھا معاہدے سے روگردانی کی صورت میں اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سعد رضوی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا
انکی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں دھرنے اور مظاہرے شروع ہوگئے تھے، جس پر حکومت نےٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا تھا کل رات حکومت اور ٹی ایل پی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد سعد رضوی کو رہا کردیا گیا اور چ روز تک معطل رہنے والی انٹرنیٹ سروس بھی بحال کردی گئی ہے
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان طویل مذاکرات کامیاب ہو گئے آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی اور تحریک لبیک لاہور میں اپنے مرکز مسجد رحمت العالمین سمیت ملک بھر سے دھرنے ختم کردے گی