شاہد خاقان ایک جوتا ماریں گے تو دوسری طرف سے 100 مارے جائیں گے ،فواد چوہدری

شاہد خاقان ایک جوتا ماریں گے تو دوسری طرف سے 100 مارے جائیں گے ،فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا رویہ ایوان میں ایسے ہوتا ہے جیسے سارے زمانے کا غم ان کو ہے لیکن انکی لڑائی اسلام کے لیے نہیں ہے بلکہ اپنے مفاد لیے ہے

آج قومی اسمبلی میں اجلاس ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی اوراسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا ہے

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان کو ایوان میں بات کرنے کی تمیز نہیں شاہد خاقان ایک جوتا ماریں گے تو دوسری طرف سے 100 مارے جائیں گے
جب پی ڈی ایم کا کوئی چورن نہیں بکا تو اسمبلی میں غنڈوں والا رویہ اختیار کیا گیا۔ ان کا رویہ ایسا ہوتا ہے جیسے سارے زمانے کا غم انہیں ہے انہوں نے اسپیکر کے ساتھ نارواسلوک کیا میں اس کی مذمت کرتا ہوں، ن لیگ اور جےیوآئی ف کی لڑائی اسلام کیلئے نہیں، اسلام آباد کیلئے ہے

خیال رہے کہ 12 اپریل کو ٹی ایل پی نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا تھا معاہدے سے روگردانی کی صورت میں اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سعد رضوی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا

انکی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں دھرنے اور مظاہرے شروع ہوگئے تھے، جس پر حکومت نےٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا تھا کل رات حکومت اور ٹی ایل پی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد سعد رضوی کو رہا کردیا گیا

آج ایوان میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق حکومت کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی لیکن قرارداد ایک پرائیوٹ بندے کی طرف سے پیش کی۔ اور اپوزیشن کو قرارداد پر اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔ جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر ڈائس کے سامنے جاکر کہا کہ آپ کو شرم نہیں آتی، میں جوتا ماروں گا اسپیکر نے کہا کہ اپنی زبان درست کریں جس پر فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *