میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے

پنجاب ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا کہ صوبہ کے تمام بورڈز کے انٹرمیڈیٹ امتحانات 26 جون سے شروع ہوں گے۔ اورنویں اور گیارہویں کے امتحانات ستمبر میں شروع ہونگے۔

بتایا گیا ہے کہ میٹرک کی کلاسوں کے لیے امتحانات 14 جولائی سے شروع ہوں گے بتایا جارہا ہے کہ دو دن میں بارہویں اور میٹرک کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی جائے گی

اسی طرح نویں کلاس کے امتحانات کے نتائج 29 اکتوبر کو سامنے آئیں گے اور فرسٹ ایئر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا

اس سے قبل چیرمین پنجاب بورڈ کمیٹی نے میٹرک کے امتحانات 17 جون سے اور 9 ویں کے امتحانات 27 جولائی کو لینےکا اعلان کیا تھا

خیال رہے کہ شفقت محمود نے بتایا تھا کہ 20 جون کے بعد پورے ملک میں بورڈ کے امتحانات کووڈ کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ “ہر قیمت پر” منعقد کروائے جائیں گے

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طالب علم کو بغیر امتحانات پروموٹ نہیں کیا جائے گا وزیر تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا

امتحانات کے بغیر طلبا کی اگلی کلاس میں ترقی نہیں ہوگی۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا، کلاس 9 اور 11 کے امتحانات متعلقہ بورڈ کے ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوں گے۔ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں کہ امتحانات کا انعقاد نہیں کیا جائے گا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *