شفقت محمود نے بتایا کہ 20 جون کے بعد پورے ملک میں بورڈ کے امتحانات کووڈ کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ “ہر قیمت پر” منعقد کروائے جائیں
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طالب علم کو بغیر امتحانات پروموٹ نہیں کیا جائے گا وزیر تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا
امتحانات کے بغیر طلبا کی اگلی کلاس میں ترقی نہیں ہوگی۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا، کلاس 9 اور 11 کے امتحانات متعلقہ بورڈ کے ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوں گے۔ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں کہ امتحانات کا انعقاد نہیں کیا جائے گا
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ہرصورت میں امتحانات لیے جائیں گے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امتحانات دوسرے یا تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے فیصلے کے مطابق رزلٹ لیٹ ہواتھا تو جامعات میں پروویژنل سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر داخلہ ملے گا موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ صوبے کریں گے البتہ چھٹیاں محدود ہوں گی اجلاس میں اساتذہ اور نگران عملے کی ویکسینیشن یقینی بنانے پر زور بھی دیاگیا ہے
خیال رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی نے امتحانی ادارے کھولنے کی اجازت دےدی ہے ان علاقوں میں سکول نہیں کھولیں گے جہاں کرونا کیسز کی شرح 5 فیصد ہے اس کے علاوہ کورونا وائرس کے باعث سندھ میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے یہ اعلان سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے کیا گیا
اعلان کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ 50 فیصد آئیں گے انہوں نے یہ بھی کہا کہ آن لائن کلاسز کا عمل جاری رکھا جائے گا۔