گزشتہ روز مراد راس نے سکول بیسڈ امتحانات کا اعلان کیا تھا امتحانات سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھانوٹیفکیشن کے مطابق اسکول بیسڈ امتحانات 7 جون 2021 ء سے شروع ہوں گے اور 25 جون 2021 ء تک ختم ہوں گے نتائج کا اعلان 30 جون 2021 کو کیا جاۓ گا 50 لاکھ سے زیادہ طلباء اس امتحانات میں حصہ لیں گے
نوٹیفیکشن کے مطابق اول اور دوم جماعت کے طلباء زبانی امتحانات دیں گے جبکہ باقی پرائمری اور سیکنڈری کلاسوں کے طلباء تحریری امتحانات دیں گے
نوٹیفیکشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے شروع ہوں گی اور نیا تعلیمی سیشن اگست سے شروع ہوگا۔