بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان تا ؤتےکے بھارتی ساحل سے ٹکرانے کے بعد مزید ایک اور طوفان بھارتی ساحل سے ٹکرا چکا ہے۔
بھارتی میڈیا کے جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نیا سمندری طوفان بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔ اس طوفان کا نام یاس بتایا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقوں سے تقریبا بارہ لاکھ افراد کا انخلا مکمل کر لیا گیا ہے۔ طوفان کی وجہ سے اڑیسہ اور مغربی بنگال میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشیں جاری ہیں۔
طوفان کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کے متعلق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث مختلف حادثات ہونے کے وجہ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کے دس لاکھ افراد کو ساحل سے دور لے کر جایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ کے شہر بھوبنیشور کے ایئرپورٹ کو کل تک بند کرکے پروازوں کو کینسل کر دیا گیا ہے جبکہ کولکتہ ایئرپورٹ میں بھی پروازوں کو کینسل کر دیا گیا ہے۔