سمندری طوفان تاؤتے بھارت سے جا ٹکرایا، گلیاں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں

سمندری طوفان تاؤتے بھارت سے جا ٹکرایا، گلیاں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں

ذرائع کے مطابق خطرناک سمندری طوفان تاؤتے بھارت کی ریاست گجرات سے ٹکرا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان تاؤتے بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا چکا ہے جس کے باعث گجرات میں بہت تیز ہوائی اور شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث بھارتی ریاست گجرات میں چھوٹی چھوٹی گلیاں دریاؤں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس طوفان کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے ساحل پر لہروں کی بلندی دس فٹ تک بن رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تو ان کے ٹکرانے کے باعث بھارتی ریاست گجرات کے ساحلوں پر ہواؤں کی رفتار ایک سو تینتیس کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ریاست گجرات کے ساحلوں پر طوفان کے ٹکرانے کی کیفیت تو مسلسل دو گھنٹے تک رہ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان تاؤتے نے پچھلے کئی روز سے پاکستان کو بھی پریشانی میں ڈال رکھا ہے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان پاکستان کے ساحل سے کافی فاصلے پر ہے تاہم پاکستانی محکمہ موسمیات کی جانب سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق سمندری طوفان پاکستان کے ساحل سے نہیں ٹکرائے گا بلکہ پاکستانی ساحل سے کچھ فاصلے پر گزرے گا۔ اسی لیے ساحل پر موجود علاقوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *