کورونا کے بڑھتے کیسز :بھارتی پولیس نے مسمانوں سے تراویح میں دعا کی اپیل کردی

کورونا کے بڑھتے کیسز :بھارتی پولیس نے مسمانوں سے تراویح میں دعا کی اپیل کردی

بھارت میں کورونا وبا سے صورتحال خطرناک ہوگئی ہے ممبئی پولیس نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ تراویح میں کوروناء وبا کے خاتمے کی دعا کریں

حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ممبئی پولیس کے اہلکار لاؤڈ اسپیکر پر خطاب کررہے ہیں اور مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔

خطاب کے دوران پولیس افسر نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ تراویح میں کی گئی دعائیں ضرور قبول ہوتی ہیں اور جلدی سنی جاتی ہیں اس لیے مقدس مہینے تراویح کے اجتماعات میں کورونا کے خاتمے کے لیے دعا کرائی جائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں کورونا وائرس کے تین لاکھ 15 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے باعث بھارت کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت ہوگئی ہے ہسپتال بھر چکے ہیں جبکہ اسپتالوں میں افراتفری کا عالم ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *