سندھ حکومت نے سکھر کی تاجر برادری کی بات مان لی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

سندھ حکومت نے سکھر کی تاجر برادری کی بات مان لی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سکھر کے تاجروں کی درخواست منظور کر لی گئی۔ سکھر کے تاجروں کی درخواست میں اتوار والے دن بھی کاروبار کھلے رکھنے کی درخواست دی گئی تھی۔ سندھ حکومت کی جانب سے درخواست کی منظوری کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے تاجروں کی جانب سے کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں کم ہونے کے باعث حکومت سندھ کو ایک درخواست لکھی گئی تھی۔ اس درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حکومت سندھ اتوار والے دن تجارتی اور کاروباری مراکز کو بند نہ کرے بلکہ ہمیں اتوار والے دن بھی کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سکھر کے تاجر برادری کی جانب سے جاری کردہ درخواست کو سندھ حکومت کی جانب سے منظور کرلیا گیا ہے اور ایک نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر کی تاجر برادری ابی تو والے دن بھی تجارت اور کاروبار کر سکے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کا یہ نوٹیفیکیشن میں لکھنا تھا کہ سکھر میں کاروباری اور تجارتی مراکز معمول کے مطابق جمعہ اور ہفتہ والے دن بند رہیں گے تاہم اتوار والے دن کاروبار کرنے کی پابندی ہٹا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل ہی سندھ حکومت کی جانب سے پورے سندھ میں ہفتہ وار تجارتی اور کاروباری مراکز کا ٹائم ٹیبل تبدیل کیا گیا تھا۔ سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق اب کاروبار جمعہ اور ہفتہ والے دن بند نہیں رہیں گے بلکہ کاروباری اور تجارتی مراکز ہفتہ اور اتوار والے دن بند رکھے جائیں گے۔

حکومت سندھ کی جانب سے اس نوٹیفیکیشن کے جاری کرنے کے بعد پورے سندھ کی تاجر تنظیموں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ کاروباری اور تجارتی مراکز کے لیے جاری کردہ شیڈول کو تبدیل کریں اور پورا ہفتہ کاروبار کھولنے کی اجازت دے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *