اساتذہ ویکسین لگوالیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے، سندھ حکومت

اساتذہ ویکسین لگوالیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے، سندھ حکومت

حکومت سندھ نے اعلان کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور عملے کی ویکسینیشن کی جائے

اس کے ساتھ ہی یہ اعلان کیا گیا کہ ویکسینیشن ایک ہفتے کے اندر اندر مکمل کی جائے ورنہ کاروائی کی جائے گی

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اساتذہ اپنے قومی شناختی کارڈ کا نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کر کے ویکسینیشن کے لیے اپنے نام کا اندراج کرسکتے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے بتایا ہے کہ وہ عملہ جو احکامات کی تعمیل نہیں کریں گے اور ویکسین نہیں لگوائیں گے انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا

مطلع کیا گیا ہے کہ تمام اساتذہ کو ویکسینیشن کرانے کے بعد اپنے انسٹی ٹیوشن کے سربراہ کو اپنے ویکسینیشن کارڈ جمع کروانے ہوں گے۔
اس منصوبے میں ایک لاکھ اساتذہ کی ویکسینیشن کا پلان ہے۔

سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت جلد ہی بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے ہوم ویکسینیشن کا عمل شروع کردے گی۔
اور چھوٹے اضلاع میں موبائل ویکسی نیشن شروع ہوگی

محکمہ صحت پنجاب نے بھی کالجز کے اسٹاف اور طالب علموں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا حکم دیا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 724 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد ہوگئ

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *