علامہ اقبال یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئیے

علامہ اقبال یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئیے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردیے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فیصلے کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ اور بی بی اے کے جاری امتحانات ملتوی کر دیے گئےامتحانات ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش تک معطل رہیں گے

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور بی ایس او ڈی ایل پروگراموں کے فائنل امتحانات بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔

امتحانات کو ریجنل دفاتر کے ڈائریکٹرز کی تجاویز پر ملتوی کیا گیا ہے، تاہم نئے شیڈول کا اعلان تعلیمی ادارے کھولنے کے حکومتی اعلان کے بعد کیا جاۓ گا یہ وضاحت طلباء کے سوالات کے بعد کی گئی ہے

یونیورسٹی نے مطلع کیا کہ جب تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے طلباء اور ٹیوٹرز علاقائی دفتر میں نہ آئیں داخلہ فارم و درخواستیں بزریعہ آنلائن بھجوائیں نیا شیڈول یونیورسٹی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جاۓ گا اور طلباء و طالبات کو بذریعہ ایس ایم ایس بھی آگاہ کیا جاۓ گا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *